Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کویت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر سختی،جرمانہ5سے بڑھا کر 75دینار کرنے کی تجویز پیش
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ، 8مسافروں سمیت 10 افرادہلاک
  • سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ کی فراہمی سے انکار, محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
  • پشاور زلمی کی جانب سے کراچی کنگز کو 189 رنز کا ہدف
  • شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع، وزیر اعظم برہم

کرونا ویکسین کی فراہمی؟

Jan 26, 2021 9:21 AM, January 26, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کرونا ویکسین کی فراہمی؟

جن لوگوں کا راہوار زندگی سرپٹ دوڑتا ہوا زیست کی حتمی منازل کی طرف بڑھ رہا ہے انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ آخری عمر میں ایک وقت ایسا بھی آنا تھا، جب ان کی آزادی عملاً سلب ہوجائے گی۔ زندگی ایک بوجھ لگنے لگے گی اور غالب کا یہ شعر ہر وقت ورد زبان ہوگا۔ 

مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا

موت برحق مگر کوئی شخص بھی ایسی رخصتی نہیں چاہتا جسکے قریب آنے سے اسکے عزیزواقارب بھی بدکتے ہوں… دنیا میں کئی بیماریاں آئیں اور چلی گئیں پر کچھ اب کے سرگرانی اور ہے! اگر مکمل احتیاط نہ برتی جائے تہ یہ مرض جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ ماسک پہننا، سماجی فاصلے قائم رکھنا، ہاتھوں کو دن میں اتنی بار دھونا کہ ان پر شیشے کا گمان ہو وغیرہ۔ 22 کروڑ کے اس ملک میں جہاں آدھی آبادی خطہ غربت سے نیچے ہو یا غریب ہو، لوگ بیروزگار ہوں، بھوک بھنگڑا ڈال رہی ہو، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہوں، وہاں اس قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوجاتا ہے۔ حکومت حتیٰ الواسعی جو کچھ کرسکتی ہے کررہی ہے، لیکن محدود ذرائع کے وجہ سے وہ کچھ نہیں کر پارہی، جیسا ترقی پذیر ممالک میں ہورہا ہے۔ حکمت عملی کا بھی کچھ کچھ فقدان نظر آتا ہے۔

آب زم زم کنوئیں میں‌ اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال

حالات کے اس گھپ اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن پھوٹی ہے جس تیزی ، عرق ریزی اور زرکثیر خرچ کرکے سائنس دانوں نے ایک سال کے قلیل عرصے میں اس مرض کا توڑ نکالا ہے وہ حیران کن بھی ہے اور معجزاتی بھی! کئی برس گزرنے کے باوجود ابھی تک ایڈز اور کینسر کی ویکسین نہیں نکلیں لیکن اس کا علاج نکل آیا ہے۔ اسکی ایک وجہ اس کا پھیلائو ہے جس تندی، تیزی اور سرعت کے ساتھ یہ مرض پھیلتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ چین کے دور دراز شہر ووہان سے جو وباء پھوٹی وہ آواز کی رفتار سے چار وانگ عالم پھیل گئی ہے!

دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں اس کا پھیلائو نسبتاً کم رہا ہے۔ گو دوسری لہر نے کئی اندیشوں کو جنم دیا ہے لیکن پھر بھی مرض قابو سے باہر نہیں ہوا۔ حکومت کی کوششوں کے برعکس اکثریت اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ اسکی بے شمار وجوہ ہیں۔ توکل، تعلیم کا فقدان، معاشی ناہمواریاں، معاشرتی ناصبوریاں۔ اکثریت سمجھتی ہے کہ جب موت کا ایک دن معین ہے تو پھر اس قدر احتیاط کی کیا ضرورت ہے؟ یہ موقع قضاوقدر کے مسائل پر بحث کرنے کا نہیں ہے۔ محتاط رہنے کی ہدایت تو ہر مذہب کرتا ہے۔

سینٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی اکثریت سے کامیاب ہونگے:سائرہ افضل

بیماری کے حالیہ پھیلائو کی ایک وجہ حکومت اور مخالف پارٹیوں کا ٹکرائو بھی ہے۔ منع کرنے کے باوجود حزب اختلاف ملک کے کونے کونے میں بڑے بڑے اجتماع کررہا ہے۔ ظاہر ہے جب ہزاروں لوگ ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھیں گے ، ماسک نہیں پہنیں گے ، ایک دوسرے کی سانسیں محسوس کرسکیں گے تو بیماری نے پھیلنا ہی ہے… حزب اختلاف کے موقف میں بھی وزن ہے۔ وہ کہتے ہیں حکومت کی تشویش کے پیچھے حُب علی نہیں بلکہ بغض ہے۔ جب گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنے کیلئے جلسے جلوس کرنے ہوتے ہیں تو انہیں بیماری یاد نہیں رہتی۔ ٹائیگر فورس کا اجتماع ہو تو تمام حفاظتی تدابیر کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔یہ تمام باتیں اپنی جگہ درست سہی، لیکن اصل مسئلہ کچھ اور ہے اس وقت دنیا میں پانچ ویکسین دریافت ہوچکی ہیں۔ امریکہ میں فائزر کمپنی اور ماڈرنا کمپنی کی ویکسین، برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے بننے والی آسٹرازینکا ، روس کی سیوننک V چین کی دوا بھی قریباً مکمل ہوچکی ہے۔ پاکستان میں 20 ہزار لوگوں نے ٹرائل میں حصہ لیا ہے اور اسکے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔

حضرت علی المرتضٰی کی حیات طیبہ مسلمانوں کیلئے نمونہ عمل ہے:سرفراز احمد تارڑ

دنیا کی آبادی سات ارب سے تجاوز ہے۔ ان کمپنیوں کی اتنی استعداد نہیں ہے کہ مستقبل قریب میں یہ ممالک کی ڈیمانڈ پوری کرسکیں۔ چونکہ حکومتوں نے مفت دینے کا اعلان کیا ہے اس لئے غریب ممالک کی قوت خرید بھی محل نظر ہے۔ اس سے بھی بڑا مسئلہ اسکی ترسیل ہے۔ فائزر کی ایک سال تک پیداوار پیشگی بک ہوچکی ہے۔ اسکا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ کینیڈا نے اپنی ضرورت سے پانچ گنا زیادہ خرید لی ہے! چونکہ یہ 70 ڈگری پر سٹور ہوتی ہے، اس لئے پاکستان میں اس کا آنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ اس طرح ماڈرنا امریکہ اور یورپ کیلئے وقف ہوچکی ہے۔ اگر وہاں کی آبادی دو سال میں ویکسی نیٹ ہوجائے تو بڑی بات ہوگی۔ آسٹرازینکا بھی بمشکل برطانیہ کی ضرورت پوری کرسکے گی۔ روس نے پاکستان کو پیشکش تو ضرور کی ہے لیکن اس کا موثر ہونا محل نظر ہے۔ روس میں جس تعداد میں روزانہ اموت ہورہی ہیں اس سے اسکی افادیت پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں… سادے الفاظ میں روس کو کہا جاسکتا ہے :  ’’تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو!‘‘

کامونکے:گورنمنٹ عمیر شہید  ہائی سکول نمبر 1 کے سامنے سیوریج نالے میں شگاف پر نہ ہو سکا ،گرنے سے متعدد طلباء 

خبریں سنیں اور کوئی نہ آیا بروئے کار۔ لے دے کی چینی ویکسین رہ جاتی ہے۔ اسکے موثر ہونے کا پورا پتہ اس وقت چلے گا جب یہ مارکیٹ میں آئیگی۔ پاکستان میں جو ٹرائل ہوئے ہیں ان میں پوری ویکسین نہیں تھی۔ باالفاظ اگر 50 فیصد پانی تھا اور 50 فیصد ویکسین غیرموثر ویکسین کو PLACEBO کہتے ہیں۔ کیا اس سے ANTIBODIES بنی ہیں یا نہیں اس کا پتہ لگنے میں کچھ وقت لگے گا…وفاقی وزیر فواد چوھری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مارچ 2021ء تک 12 لاکھ ٹیکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ یہی لمحہ فکریہ ہے! یہ تو اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں بنتا۔ اس طرح تو کئی سال لگ جائینگے اور واقعہ یہ ہے کہ حکومت نے بروقت خرید کا پیشگی آرڈر نہیں دیا بعداز خرابی بسیار جو 150 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں وہ بھی  TOOLITTLE ` TOO` LATE کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم اللہ توکل لوگ ہیں کافی باتیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ منشی پریم چند کے افسانے کا ایک کردار ہرکھو ہے۔ وہ غریب آدمی جب بیمار پڑتا ہے تو بستی کے لوگ اسکی تیمارداری کیلئے آتے ہیں۔ جو شخص بھی کوئی دوا تجویزکرتا ہے تو ہر کھو کہتا ہے ’’لے آنا‘‘ ظاہر ہے دوا نے تو کیا آنا تھا، وہ بے چارہ بالآخر ’’پران‘‘ چھوڑ جاتا ہے حکومت کو چاہئے کہ ہر کھو بننے کی بجائے ایک مسیح الملک کا کردار کرے۔ خزانے میں رکھے اس زرمبادلہ کا کیا فائدہ ہے جو عوام پر خرچ نہ ہو۔

پنڈی بھٹیاں: 900سالہ قدیم لوری میلہ سخی سرور کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 

ویکسین کی بروقت فراہمی حکومت کا ’’لسٹی ٹیسٹ‘‘ ہے۔ اگر کامیاب ہوجاتی ہے تو اپوزیشن کی تحریک اپنی موت آپ مر جائیگی۔ اسکے غبارے سے ہوا نکل جائیگی۔ 

ناکامی کی صورت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پراپیگنڈے کا ایک موثر ہتھیار انکے ہاتھ میں آجائیگا ، لوگوں کو گھروں سے باہر نکالنا بھی نسبتاً آسان ہوگا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار ۔ دامے درمے، قدمے سخنے باہر نکلیں۔ جہاں سے بھی ملے اور جتنی مقدار میں ملے دوا خرید لائیں۔ اسکی تقسیم اور ترسیل کا موثر انتظام کریں۔ یہ تاثر نہ پھیلے کہ خواص نے تو علاج کرا لیا ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • کرونا ویکسین اثر دیکھانے لگی،ایک خوراک سے اسپتالوں میں ...

    Feb 24, 2021 | 17:50
  • کرونا وائرس ویکسین: پہلی خوراک کی خالی بوتل میوزیم میں رکھی ...

    Dec 15, 2020 | 17:41
  • فرانس ، 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے آسٹرا زینیک کورونا ...

    Mar 03, 2021 | 16:03
  • فائزر کمپنی کی کورونا وائرس ویکسین 94فیصد موثر ثابت ہوئی ...

    Feb 25, 2021 | 18:04
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کویت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ...

    Mar 03, 2021 | 16:33
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ، 8مسافروں سمیت 10 ...

    Mar 03, 2021 | 16:25
  • سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ کی فراہمی سے انکار, ...

    Mar 03, 2021 | 16:19
  • پشاور زلمی کی جانب سے کراچی کنگز کو 189 رنز کا ہدف

    Mar 03, 2021 | 16:15
  • شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع، وزیر اعظم برہم

    Mar 03, 2021 | 16:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • یوسف رضا گیلانی کیوں نہیں جیتیں گے؟؟؟

    Mar 03, 2021
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول پر سکون ، سینٹ الیکشن ...

    Mar 03, 2021
  • آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

    Mar 03, 2021
  • نو دو گیارہ

    Mar 03, 2021
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • 1

    فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی ...

  • 2

    6 کشمیری بھارتی بربریت  کی بھینٹ چڑھ گئے 

  • 3

    مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر  ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے

  • 4

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 5

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 1

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 2

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 3

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 4

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • علاقے میں بدلتے ہوئے دفاعی دھارے

    Mar 03, 2021
  • حکومت کا سوال سپریم کورٹ کا جواب

    Mar 03, 2021
  • کشمیر، وہاں بھی انسان بستے ہیں لوگو!

    Mar 03, 2021
  • قانون اور اختیار

    Mar 03, 2021
  • کمیونٹی پولیسنگ 

    Mar 03, 2021
  • اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا!

    Mar 03, 2021
  • بدل کر فقیروں کا ہم بھیس غالب 

    Mar 03, 2021
  • گلوبلائزیشن اور عالمی رجحانات اسلامی تناطر میں

    Mar 03, 2021
  • صحافت میں ایک ہمہ جہت شخصیت 

    Mar 03, 2021
  • ایک روپے والی مائی 

    Mar 03, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    معاف کرنے کی عادت

  • 2

    حکمت 

  • 3

    محافظ فرشتے

  • 4

    الکتاب (۶)

  • 5

    الکتاب (۵)

  • 1

    منفرد انداز

  • 2

    صبروتحمل

  • 3

    سلامتی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جدوجہد

  • 1

    دل آویز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    سحر

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن کا علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس،فواد چوہدری کے بیان کی تردید

  • 2

    سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

  • 3

    ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی

  • 4

    موٹروے زیادتی کیس: ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فردجرم عائد

  • 5

    ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں: یوسف رضا گیلانی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group