کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام آن لائن سی ایم ٹی تربیتی کورس کا اختتامی سیشن
لاہور ( نیو زرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسرے آن لائن سی ایم ٹی تربیتی کورس کا اختتامی سیشن سرٹیفکیٹ ان میڈیکل ٹیچنگ کورس کا مقصد میڈیکل کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور بہتر کرنا تھاتربیتی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے جبکہ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر زاہد کمال صدیقی، ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر اصغر نقیسمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ ایک اچھااستاد بننے کیلئے اس طرح کے کورسز ضروری ہیںایک ڈاکٹر کو نہ صرف میڈیکل ایکسپرٹ بلکہ ایک اچھا لیڈر، سکالر، ریسرچر، ایڈمنسٹریٹر، ایڈوکیٹ اور بہترین کمیونیکیٹر ہونا چاہیے ۔