بہاول پور سپر لیگ ٹی20-، راجپوت اور العباس کرکٹ کلب نے میچز جیت لیے
بہاولپور(خبرنگار)صغیر موٹرز، فلائی ٹریولرز اور چشتی سپورٹس بہاول پور کے زیر اہتمام ہونے والی بہاول پور سپر لیگ ٹی20-کلرکٹ کرکٹ سیریز کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاول پور عامر حمید نے کیا۔ سپر لیگ کا افتتاحی میچ میں فالکن کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔ راجپوت کرکٹ کلب میلسی نے جواب میں 18اوورز میں 151رنز بنا کر یہ میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں العباس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔ وکٹوریس کرکٹ کلب کی ٹیم جواب میں 20اوورز میں صرف 87رنز بنا سکی۔