برطانیہ کے کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کا سونے کا ایک نایاب سکہ لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ، جو کسی قدیم برطانوی سکے کے فروخت کی ریکارڈ قیمت ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سونے کا یہ سکہ برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے دور میں ڈھالا گیا تھا جو 1936 میں امریکی خاتوں ویلز سمپسن سے شادی کرنے کے لیے تحت و تاج سے دست بردار ہو گئے تھے ۔ محبت کی خاطر اپنا تاج قربان کر دینے کے فیصلے کے بعد یہ سکہ عوام کو جاری نہ کیا جا سکا اور شاہی ٹکسال میں ہی پڑا ہے۔13 لاکھ ڈالر سکہ ایسے شخص نے خریدا ہے جسے پرانی چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے۔برطانیہ کی شاہی ٹکسال کے ترجمان ربیکا مورگن کا کہنا ہے کہ کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کے اس سکے کا شمار دنیا کے سب سے نادر اور کم یاب سکوں میں کیا جاتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024