برطانیہ کے شمال مشرقی علاقے میں کم عمر لڑکے نے اپنے جڑواں بھائیوں اور ماں کو قتل کیا اور گھر میں مزے سے سو یا رہا۔پولیس کے مطابق الباما سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے دو بھائیوں اور ماں کو چھریوں کے وار سے اس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں سورہے تھے، تینوں کو قتل کرنے کے بعد نوجوان آرام سے جاکر سوگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان اپنا جرم چھپانے کے لیے صبح معمول کے مطابق اسکول بھی گیا۔کرائم آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی عمر 16 برس ہے، جسے پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں لیا اور تفتیش شروع کی۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے اپنی 36 سالہ والدہ ہولی کرسٹینا اور 13 سالہ جڑواں بھائیوں برانسن، برون کو قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق بچے کا اسکول گھر سے ایک میل دور ہے، جہاں سے اسے جمعرات کی شام تحویل میں لیا گیا۔تحقیقاتی افسر کے مطابق قتل کا واقعہ جمعرات کی رات تین بجے پیش آیا، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو پڑوسیوں نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو روکنے کی کوشش کی مگر اس نے بات نہیں سنی اور وہاں سے چلاگیا۔رپورٹ کے مطابق تہرے قتل کی واردات 21 جنوری کی رات ہوئی، پولیس نے شواہد کی بنیاد پر 16 سالہ بچے تحویل میں لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کی جانب سے اب تک ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38