بی بی فاطمہؓ سے محبت اجر رسالتﷺ ادا کرنا ہے:عون نقوی
کراچی(سٹی نیوز) معروف عالم دین اور خطیب اور ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے ایام فاطمیہ کی مجالس سے ملیر‘ رضویہ سوسائٹی‘ سرجانی ٹائون‘ ڈیفنس سوسائٹی اور دیگر مقامات پر خطاب کیا اور کہا کہ دختر رسولﷺ سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرہ ؓ سے محبت اجر رسالتﷺ ادا کرنا ہے آپ عالمین کی عورتوں کی سردار اور سورۃ کوثر کی عملی تفسیر ہیں آپ کی سیرت طیبہ کردار اور علم و فضل روشنی کا عظیم مینارہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ اپنے بابا رسول اکرمﷺ کی تعلیمات کو خواتین میں عام کیا اور معاشرے کے اہم طبقے کی نمائندگی فرمائی آج ہمارے خواتین اپنے بچوں کو سیرت طیبہ خاتون جنت حضرت فاطمہؓ سے روشناس کروائیں تاکہ دنیا و آخرت میں نجات حاصل ہو۔مجالس میں سکندر زیدی‘ سہیل شاہ‘ ذیشان زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔