ترقیاتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں:چیئرمین بلدیہ غربی
کراچی (سٹی نیوز) بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تما م تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی ا ظہار الدین احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد، پارلیمانی لیڈرز اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یوسی شیرشاہ میں نایاب روڈ پر جاری استرکاری کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے علاقہ معززین نے کہا کہ نایاب روڈ کی تعمیر جوکہ عوام کا دیرینہ مطا لبہ تھا اور چیئرمین بلدیہ غربی نے نہ صرف اس مطالبہ کو پورا کرنے میں خصوصی دلچسپی لی بلکہ یہاں موجود دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیئے اس پر عوام ان کے انتہائی ممنو ن و مشکور ہیں ۔