حافظ نسیم الدین دنیائے معلومات کے پاکستانی لیجنڈ ہیں:پروفیسر صالح عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) حافظ نسیم الدین دنیائے معلومات کے پاکستانی لیجنڈ ہیں متعدد حکومتی اداروں سے مل کر جو کام نہیںہوپارہا ہے وہ تن تنہا حافظ نسیم اور پاکستان کوئز سوسائٹی کے کریڈٹ پر ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایٹمی کارنامے کے ذریعے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے وہ بلاشبہ قومی ہیرو ہیں۔ طالب علموں کو چاہئے کہ وہ اپنے مشاہدات وتجربات سے حاصل معلومات کو رٹنے کے بجائے ذہنوں میں راسخ کرنے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر فنانس کالجز حکومت سندھ پروفیسر صالح عباس نے گذشتہ روز پاکستان کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام فاطمیہ گرلز کالج کے تعاون سے سائنس ‘ سائنسدان اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کوئز رننگ ٹرافی2020 کے لئے بین الکلیاتی و جامعاتی مقابلہ معلومات کے شرکاء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدارت سابق ڈائریکٹر سپارکو مصباح الحسن قریشی نے کی۔ اس موقع پر حافظ نسیم الدین‘ ڈاکٹر انصار احمد قدوائی‘ مسعود احمد ہاشمی‘ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سندھ انور حسین صدیقی‘ سید علی مرتضیٰ‘ منور عباس‘ پروفیسر رضوان حیدر‘ میر سید‘ جی ایم جیلانی‘ ڈاکٹر محمد انیس منصفین‘ پروفیسر حسن سجاد‘ پروفیسر حسن موسیٰ‘ پروفیسر اویس سیفی‘ فہیم احمد خان‘ عامر وضی‘ فیضان احمد‘ نسیم شیخ و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مصنفین کرام کے متفقہ فیصلے کے مطابق گورنر پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج‘ گورنمنٹ بلدیہ گرلز کالج‘ گورنمنٹ مریم مختار گرلز کالج اور فاطمہ بوائز کالج کی ٹیموں نے بالترتیب اول دوم اور سوم انعامات پائے۔