گوٹھوں کی اراضی واگزارکرانے پرڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی سے اظہار تشکر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عبدالرحیم گوٹھ دل مرادمحلہ اور یوسف گوٹھ دل مرادمحلہ کے الاٹیز کی زمینوںسیکٹرنمبر3،اسکیم 41سرجانی سے قبضہ واگزارکرانے پر ممتازسماجی رہنماعبدالرحیم میموریل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوسف میموریل ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی دل مرادبروہی نے ڈپٹی کمشنر ضلع ویسٹ فیاض سولنگی، اینٹی انکروچمنٹ کے رائومقیم اور ایس ایچ او تھانہ سرجانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ افسران بالا نے لینڈگریبروں عرفان موٹا،فہیم کالا، حیدر راجپر ، حمید راجپر ، شاہنواز کھوسو ، راجاعرفان،راناشاہد، آصف، مشتاق بھٹی، عطامحمد،اختراوڈ، غلام یاسین،قاری بلال، محراب، اعظم ، شاہ عالم بنگالی، جان محمد رند ، عرفان صابری، طالب سولنگی، جبارسولنگی، قیوم سولنگی، خالد چانڈیو، نثارپہنور، حفیظ مارفانی، محمود، سلطان، جاوید،عظیم ملک، شکیل اسٹیٹ والاسے غریب الاٹیز کے پلاٹ واگزار کروا کے دیرینہ مسئلہ حل کردیاجس پر تمام الاٹیز اور علاقہ عوام ان کے شکرگزارہیں۔ یہ باتیں انہوں نے الاٹیز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔حاجی دل مرادبروہی نے بتایاکہ ان گوٹھوں کی مذکورہ زمینوں کے حوالے سے پہلے سے ہمارے کیس سوئٹ نمبر 239/2009، 3015/2019،720/2019ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے ، جس کی نقول ہم نے چیف سیکریٹری سندھ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،ڈائریکٹرکچی آبادیز ، بورڈ آف ریونیو، کمشنرکراچی،ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ،ایس ایچ اوتھانہ سرجانی ،ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران بالانے مذکورہ بالالینڈگریبرز سے دونوں گوٹھوں کی سینکڑوں ایکڑ زمین واگزارکرواکے ان کے منطقی انجام تک پہنچادیا ہے،اب گوٹھ کے الاٹیز اور مکین سکھ اور چین کی سانس لے رہے ہیںاور مائیں بہنیں بیٹیاں جھولیاں پھیلاکر افسران کو دعائیں دے رہی ہیں۔