ساحر لکھنوی نے علم و ادب کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں:رضی جعفر نقوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ادیب و مرثیہ گوشاعر ساحر لکھنوی کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی و مجلس عزا مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ سا حر لکھنوی نے علم و ادب اور نثرنگاری کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مرحوم نے شاعری میں جدت کے ساتھ ساتھ مرثیہ نگاری کی ترویج بھی کی۔ ان کی رحلت سے علمی و ادبی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوا۔ اس سے قبل راحت علی و پسران نے سوز خوانی اور ید اللہ حیدر اور نیئر اسدی نے سلام عقیدت پیش کیا مجلس میں کوث نقوی‘ آغا طالب حسین‘ کیپٹن خالد ملک‘ آصف رضا رضوی‘ انیس الظفر نقوی‘ شجاع عباس ایڈووکیٹ‘ شبیہ زیدی اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی کے علاوہ شعراء ادیب ‘مذہبی اسکالر اور دیگرشریک ہوئے اور مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔