مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنانا قابل مذمت ہے۔ اسلم فاروقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) با نیان پاکستان کی نمائندہ و سماجی حقوق کی علمبردار تنظیم محب قومی سماجی کونسل( ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کو قابل مذمت قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت یوم جمہوریہ کے ذریعے پوری دنیا کی آنکھوں میں مسلسل ڈھول جھونک رہا ہے جس کا کھلا اور واضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ 72برس سے بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے انکا ر کررہاہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ وادیٔ کشمیر کی سر زمین پر اپنا نام نہاد یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے مظلوم کشمیری اپنے جمہوری و بنیادی حق استصواب رائے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کشمیر کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد کرکے دم لیں گے۔