تھانہ آبپارہ کے علاقے میں دو افغان باشندے غیر قانونی قیام پر گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آبپارہ کے علاقے میں دو افغان باشندے غیر قانونی قیام پر گرفتار کرلئے گئے پولیس نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون فور میں مطیع اللہ اور واحداللہ کو چیک کیا گیا تو ان دونوں افغانیوں کے پاس پاکستان میں قیام کیلئے کوئی وزیزہ یا دستاویز موجود نہ پائی گئی ۔