جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی شورٰی کااجلاس آج ہوگا ،انعام الحق
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ آج 26جنوری کو سرگودھا میں امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس میں منصوبہ عمل 2020ء کی منظوری ،اہم عہدیداران کی تقرری سمیت دیگراہم فیصلے متوقع ہیں ۔ترجمان کے مطابق مجلس شوریٰ سے قبل صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس بھی ہوگا۔