اوپن یونیورسٹی کے امتحانات 2 مارچ سے شروع ہوںگے
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ء کے میٹرک ٗ ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز ٗ اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات 2۔مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے ۔طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔