گورنر سندھ سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ملاقات‘ باہمی امور پر تبادلہ خیال
کراچی(وقائع نگار)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو نے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اس دوران سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات اور صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی ، وفاقی حکومت کے احساس پروگرام سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔