پشین، سرخاب کیمپ میں پریشر ککر پھٹنے سے 4 بچے جاںبحق، دو زخمی
پشین (اے پی پی) سرخاب کیمپ میں پریشر ککر پھٹنے سے 4 بچے جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں نیک محمد نامی شخص کے گھر میں پریشر ککر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 سال عطاؤالرحمٰن، 13 سال جانان، 7 سالہ رخمانیہ جاںبحق جبکہ دو بچے نثار احمد اورحبیب اللہ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال پشین پہنچادیا۔