پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے اے ٹی آر طیارے کو قابل استعمال بنادیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے اپنی تکنیکی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اے ٹی آر 72 طیارے کو قابل استعمال بنا لیا۔ پی آئی اے کااے ٹی آر72 طیارہ مارچ 2018 سے گرانڈ کیا گیا تھا۔ پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کے محنتی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو قابل پرواز بنایا۔ طیارے کودوبارہ سے قابل پرواز بنانے کے لئے پی آئی اے کے اپنے وسائل استعمال کر نے سے قیمتی زرمبادلہ کی خاطر خواہ بچت ہوئی۔ اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی پرواز کے بعدہفتہ کے روزکراچی سے سکھر کی دوطرفہ معمول کی پروازوں پی کے 536 اور پی کے 537 کے لئے آپریٹ کیا گیا۔