بلاول بھٹوکی ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نئے منتخب صدر شکیل احمد، جنرل سیکریٹری شفقت بھٹہ سمیت تمام نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی ہمیشہ حمایت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے دوران صحافیوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں بھرپور کردر ادا کیا، جیل اور تشدد برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر وقت کا تقاضا ہے کہ آزادی صحافت پر یقین رکھنے والے متحد ہو جائیں۔