عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچ تشکیل
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچ تشکیل دیے ہیں ، پیر سے بدھ تک اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر 6بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے جمعرات اور جمعہ دو بنچ مقدمات کی سماعت لاہور رجسٹری میں کریں گے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بھی جمعرات اور جمعہ کو لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا پیر سے بدھ تک اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچز میں بنچ نمبر ایک چیف جسٹس کی سربراہی جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا ، بنچ نمبر دو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا نمچ نمبر تین جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پرمشتمل ہوگا بنچ نمبر چار جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی اور جسٹس سردار طارق مسعودپر مشتمل ہوگا بنچ نمبر پانچ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا جمعرات کو لاہور میں بنچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجا زالحسن پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر دو جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق معسود اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا جبکہ اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو دو دو رکنی پانچ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔