قرضوں کا مجموعی حجم 10.5 ارب ڈالر تھا 7.4 ارب واپس کیا: وزارت خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے جولائی۔دسمبر2019ء کے عرصے میں غیر ملکی قرضوں کے حوالے سے کہا ہے اگر اسی عرصہ کے دوران حکومت کی جانب سے واپس کیے گئے3.8 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی واپسی کا ذکر کیا جائے تو اس عرصہ میں خالص حاصل شدہ قرضہ 1.7 ارب ڈالر بنتا ہے۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو دو طرفہ اور کثیر فریقی مدوں میں غیر ملکی قرضوں کی رقومات موصول ہوئیں جبکہ جولائی۔ دسمبر2019 کے عرصے میں یوروبانڈ اور کمرشل قرضہ جات واپس کیے گئے جس سے تقویت شدہ برداشت قرض کی عکاسی ہوتی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ مالی سال2018-19کے دوران مجموعی غیر ملکی قرضوں کا حجم 10.5 ارب ڈالر تھا تاہم حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران7.4 ارب ڈالر قرض واپس کیا جس سے بیرونی ملکی قرضے میں 3.1 ارب ڈالر کا خالص اضافہ ہوا ۔