جج ویڈیو سکینڈل،ملتان سے ایک اور ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر)) ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے جج کی ویڈیو وائرل کرنے والے ایک اور ملزم نادر خان کو گزشتہ روز معصوم شاہ روڈ ملتان سے گرفتار کیا,ایف آئی اے کے مطابق ملزم نادر خان جج ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نادر خان سے دیگر ساتھیوں اور ڈیجیٹل آلات کی برآمدگی کی جانی ہے، جبکہ ملزم کو انسداد دہشت گردی ملتان عدالت نمبر ایک کے جج محمد عاشق کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم نادر خان کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئے ایف آئی اے ٹیم ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کرے گی ملزم نادر خان کے خلاف الیکٹرانک کرائم، فراڈ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔