برمنگھم میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس نہیں بلایا:خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے برمنگھم میں مشاورتی اجلاس بلانے کی خبر کی تردید کر دی۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ برمنگھم میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس بلانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ کوئی مشاورتی اجلاس نہیں بلایا گیا۔