چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی کل ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1441ھ پیر27جنوری 2020 کو ہوگی ۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری نذیر احمد نعیمی ، قاری محمد اقبال ،مولانا محمد صابر نورانی ،علامہ سید علی کرار نقوی ،ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضی نے شرکت کی۔