چین نے مہلک کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بارے میں خبردار کیا ہے جس سے Hubei صوبے کے شہر Wuhan میں چھپن افراد ہلاک اور چودہ سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے صدر Xi Jinping نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔کرونا وائرس دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیل رہا ہے جن میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، جاپان، تائیوان، ملائیشیا، ویت نام، جنوبی، کوریا، ہانگ کانگ اور نیپال شامل ہیں۔