ہمارے زوال کی وجہ مقدس اوراق کی بے حرمتی ہے،چوہدر ی عظیم
گوجرخان (نامہ نگار) ہمارے زوال کی وجہ مقدس اوراق کی بے حرمتی ہے مقدس اوراق کا ادب ہر مسلمان ذی شعور پر لازم ہے، یہ ایسا کام ہے جس کا اجر دنیامیں آپ کو کوئی نہیں دے سکتا، اس کا اجر دنیا ، قبر اور حشر میں خود رب کی ذات دے گی، ان خیالات کااظہار سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم، معروف سماجی شخصیت راجہ جلیل کیانی، عبدالستار نیازی، قانون دان عبدالشکور کیانی ، سابق چیئرمین جمشید کیانی، مدثر سلطان کیانی، ذوہیب قریشی ، احتشام فاروق و دیگر نے گذشتہ روز ٹیم کلین پاکستان کی جانب سے نئے منصوبے مقدس اوراق کولیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹیم کلین پاکستان کے ممبران ، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، راجہ جلیل کیانی کا کہنا تھاکہ تنقید برائے اصلاح ہوتو اس میں انسان اپنی اصلاح کر لیتاہے جبکہ نکتہ چینی کا کوئی جواب نہیں ، جبر شہر میں صفائی کے بعد مقدس اوراق کی کولیکشن کے حوالے سے اٹھایاجانے والا قدم انتہائی اہم ہے، احتشام فاروق نے حاضرین کو بتایا کہ مقدس اوراق کولیکشن کے بعد اگلا پراجیکٹ گرین جبر ہے ، جس میں ہم شہر بھر میں پودے لگائیں گے ، چوہدری محمد عظیم اور عبدالستار نیازی کا کہنا تھاکہ لاعلمی میں ہم روزانہ مقدس اوراق کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں اس حوالے سے عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں یہ بہت بڑا قدم ہے ۔