حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کیلئے عذاب کا باعث بن رہی ہیں، چوہدری اظہر
چکری (نامہ نگار)مسلم لیگ نوازکے دیرینہ کارکن چوہدری اظہر محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے عذاب کا باعث بن رہی ہیں وہ جس وژن کرپشن کے خاتمے کا ڈھونگ رچاکر اقتدار میں آئی تھی اسی دعوے کی قلعی بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کھول دی اس رپورٹ نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے وزیراعظم اپنی تقریروں میں کہا کرتے تھے کہ جو حکومت ڈلیور نہ کرپائے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں کیاوزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا حق حاصل ہے۔
دوسروں پر نکتہ چینیاں کرکے اقتدار تو حاصل کیا جاسکتاہے پر عوام کے دلوں میں مقام نہیں بنایا جاسکتا جس کے لئے محنت اورعوام کے مسائل حل کرنا پڑتے ہیں جبکہ حکمرانوں نے بجلی، گیس، پٹرول اور ضروریات زندگی کی ہر شے میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑدیہے اب تو لوگ تبدیلی کے نام سے بھی خوف کھانے لگ گئے ہیںموجودہ حالات میں نام نہاد حکومت سے آزادی اورچھٹکارا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر یہ حکومت مزید اقتدار میں رہی تو عوام کے لئے جسم کا روح سے رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا ۔