ترکی میں تجارتی نمائش یا شرکت کے خواہشمندوں سے 9فروری تک درخواستیں طلب
اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ترکی میں منعقد ہونیوالی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ آٹو مکینیکا ‘‘ میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 9فروری 2020ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 2تا5اپریل 2020ء کو ترکی کے شہر استنبول میں ہوگا۔، جس میں آٹو موٹیو پارٹس ، کمپونینٹس ، الیکرانک اینڈ سسٹم ، اسیسریز اینڈ ٹیونگ ، ریپئر اینڈ مینٹینینس ، سروس سٹیشنز اینڈ کارواش ، آئی ٹی اینڈ منیجنمنٹ اور ٹائرز وغیرہ تیار و برآمدکرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔