محکمہ صحت مظفرگڑھ میں77 ملازمین من پسند جنرل ڈیوٹیوں میں مصروف
میر ہزار خان ( نامہ نگار )محکمہ صحت مظفرگڑھ میں من پسند ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ عروج پر۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے متعدد نوٹسز کے باوجود 77 ملازمین من پسند جنرل ڈیوٹیوں پر فرضی ڈیوٹیوں میں مصروف۔میڈیکل آفیسر، سٹور کیپر، کلرکس، لیب ٹیکنیشن، سی ڈی سی سپروائزر، مڈوائفس، حکیم، دواکوب سمیت متعدد کیٹیگری کے ملازمین کو مبینہ غیر قانونی طور پر نوازنے کا سلسلہ جاری۔من پسند افراد کو مرضی کی جگہ اور سیٹ پر تعینات کرکے مبینہ طور پر سی ای او اور ڈی ایچ او آفس چہیتے آفیسرز کے نام پر منتھلیاں لیتے ہیں ذرائع۔تفصیل کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیجانب سے صوبہ بھر میں جنرل ڈیوٹیوں پر پابندی عائد کرنے کے باوجود محکمہ صحت مظفرگڑھ میں اعلی حکام کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے جنرل ڈیوٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت محکمہ صحت کے 77 ملازمین اپنے من پسند مقامات پر جنرل ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔جنرل ڈیوٹیوں پر نوازئے گئے افراد میں ڈاکٹر محمد الیاس جی آر ڈی نوید آباد پر ڈیوٹی دینے کی جائے ڈی ایس سی مظفرگڑھ اسی طرح سی ای او آفیس کے سٹور کیپر محمد وقاص ڈی ڈی ایچ او آفس کوٹ ادو، محمد اسماعیل حکیم ٹی ایچ کیو کوٹ اد کی جائے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ،رانا محمد جمیل لیب ٹیکنیشن آر ایچ سی مرآد آباد کی جائے سی ڈی سی برانچ مظفرگڑھ، آفتاب احمد میڈیکل ٹیکنیشن بی ایچ یو پھلاں کی جائے جی آر ڈی مڈوالا، محمد اعجاز بھٹی سی ڈی سی سپروائزر یونین کونسل مانکا بھٹہ کی جائے ڈی ایچ او آفس، اصغر ایس آئی اور نغمان ایس سی او بی ایچ یو جگت پور کی جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز،محمد ضمیر ایس سی او بی ایچ یو مکول کی جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز، وقاص خضر ایس سی او بی ایچ یو گیرے واہن کی جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ایم ایس) سمیت ویکسینٹرز، مڈوائف، سیوپرز، کک، او ٹی بوائے، ایس سی اوز، سی ڈی سی سپروائزر، چوکیدار، چپڑاسی ودیگر کیٹیگری کے 77 ملازمین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو من پسند مقامات پر جنرل ڈیوٹیوں کی صورت میں سی ای او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے دست راست مبینہ آفسیران کے نام پر منتھلیاں وصول کرتے ہیں جس کی بناء پر محکمہ صحت میں لاقانونیت عروج پر یے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ صحت میں نوازشات کا سلسلہ بند کراتے ہوئے انکوائری کرانے کی اپیل کی ہے