گھریلو ناچاقی پر خاتون نے خودکشی کرلی
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ26سالہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کشمور (سندھ)کی رہائشی26سالہ شہزادی بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 26سالہ شہزادی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی۔