گڑھے کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدور دب گئے
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گڑھے کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدور دب گئے ریسکیو عملہ نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے دونوں کو زندہ بچالیا ایک کی حالت تشویشناک ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بدلی شریف کے رہائشی22سالہ محمد منیر اور26سالہ آصف اڈا گلمرگ میں ریمبو سینما کے نزدیک گڑے کی کھدائی کررہے تھے کہ اسی دوران دونوں پر مٹی کا تودہ آگرا اور دونوں دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کے ذریعے دونوں کو زندہ بچالیا گیا تاہم شدید زخمی ہونے والے 26سالہ آصف کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔