ٹرمپ اور بورس جانسن کا ٹیلیفونک رابطہ،ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس پرتبادلہ خیال
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی سلامتی پر تبادلہ خیال کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے رابطہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ٹیلی فونک گفتگو گزشتہ شب ہوئی۔ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے عنقریب برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک متعارف کرانے والی ہے اور لندن حکومت کو جلد ہی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ہواوے کو اس کی اجازت دی جائے۔ امریکا کو خدشہ ہے کہ ہواوے اپنے نیٹ ورکس کو جاسوسی کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ اس معاملے سے قریبی واقفیت رکھنے والے دو ذرائع کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ برطانیہ ہواوے پر مکمل پابندی لگائے جبکہ برطانیہ جزوی پابندی کے حق میں ہے۔