لمبا سفرپیدل‘شائقین کرکٹ کا شٹل سروس پر اعتراض
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے لیے ضلعی گورنمنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی شٹل سروس پر شائقین کرکٹ نے انگلیاں اٹھا دی ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ لبرٹی چوک سے قذافی سٹیڈیم کے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے میں سے صرف تین سو میٹر شٹل سروس استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ سات سو میٹر پھر شائقین کو پیدل چل کر سٹیڈیم تک پہنچنا پڑتا ہے۔