شاخ زیتون" آپریشن نہ ہوتا تو عفرین منشیات کاگڑھ بن جاتا، ترک وزیر داخلہ
انقرہ(اے پی پی) ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا ہے کہ اگر ترکی عفرین میں شاخ زیتون آپریشن شروع نہ کرتا تو وہ پی کیکے کی طرف سے دنیا کے سب سے بڑے منشیات کے مرکز میں بدل جاتا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض قوتیں مشرقی وسطی میں عدم استحکام، آمدنی کی غیر مساوی تقسیم اور جنگی محاذ آرائی کو ہوا دیتے ہیں دہشتگردی ،مہاجرت اور منشیات کی تجارت کو شہ دے رہے ہیں۔