بلاول کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا:ام البنین
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصا ف کی ایم پی اے ام البنین نے کہا ہے کہ بلاول کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،ملکی خزانہ تر قی کر تا دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی، وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکال رہے ہیں،بلاول زرداری چورراستہ اور شارٹ کٹ اپنانے کی بجائے سندھ میںپرفارمنس دکھائیں، چالیس سالوں سے ملک پر مسلط علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے سے ملکی خزانے کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیںگے او ر جلد خوشحالی اور ترقی عوام کا مقدر بنے گی۔ آج روپیہ مصنوعی طریقے سے نہیں بلکہ اپنی طاقت سے مستحکم ہے جس کے معیشت پر دورس نتائج مرتب ہوں گے۔