جاپان کے سینئر نائب وزیر کا پاکستان کی امن کوششوں کو خراج تحسین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران جاپان کے سینئر نائب وزیر امور خارجہ کاناسوگی سنجی خطے کی صورتحال‘ مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے۔ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وطن عزیز میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم امن و سلامتی کے لئے مسلح افواج پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پوری دنیا امن کے لئے پاکستان کے مثالی کردار کی معترف ہے اور پاکستان کی مسلح افراد کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عساکر پاکستان کی مشاقی کو بھی تسلیم کرتی ہے۔ سیاہ پاکستان اپنے سپہ سالار کی قیادت میں اندرونی‘ بیرونی ہر قسم کے خطرات نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ دنیا میں بہترین سیاہ کے طور پر بھی خود کو منوایا ہے چنانچہ آج عالمی برادری وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لئے افواج پاکستان کے کردار کی معترف ہے اور قوم بھی دفاع وطن کیلئے عساکر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس تناظر میں ملک کی عسکری قیادتیں بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے دفاع وطن کا ہر تقاضا نبھانے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔