بجلی کے متبادل ذرائع
میں پاکستان کے حکام بالا کی توجہ بجلی کے متبادل کے ذرائع کی جانب مبذول کر وانا چاہتا ہوں۔ پاکستان کو اللہ پاک کی طرف سے عطا کی گئی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت کراچی کا ساحل سمندر ہے۔ سمندر جہاں ایک طرف بحری جہازوں کی تجارت کا راستہ ہے تو دوسری طرف سمندر میں چلنے والی تیز رفتار ہوا سستی بجلی بنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ جن ملکوں میں سمندر کی نعمت موجود ہے وہ اس متبادل ذرائع سے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف بجلی کے متبادل ذرائع میں شمسی توانائی بھی بجلی کی پیداوار کا ایک سستا اور اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان میں سورج کی روشنی پورے سال ہی میّسر ہوتی ہے۔ اگر ان متبادل ذرائع کے اوپر پوری طرح توجہ دی جائے تو پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔ لہذا میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ان متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لئیے ٹھوس اقدامات کرے تا کہ پاکستان کی عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے۔محمد ثاقب انوار۔کراچی