احتساب عدالت نے پیرا گون اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 2فروری تک توسیع کر دی ۔ ہفتے کو خواجہ برادران کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں2 فروری تک توسیع کر دی ۔مسلم لیگی رہنمائوں کی آمد کے پیش نظر احتساب عدالت جانے والے تمام راستے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیئے گئے تھے جبکہ عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔خواجہ برادران کے وکلا ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت بھی کر چکے ہیں جب کہ گذشتہ سماعت میں قومی احتساب بیورو(نیب)نے بینک اکائونٹس کی تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا جسے عدالت نے قبول کر لیا تھا۔خواجہ برادران پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار ہیں جبکہ دونوں بھائی نیب کو پیرا گون ہاسنگ اسکینڈل سمیت تین مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتاری سے قبل خواجہ برادران نے چار بار عبوری ضمانت میں توسیع کرائی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024