ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر 4.5ارب ڈالر کا تیل ملے گا اور یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی جبکہ آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔ترجمان کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024