یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے یورپ کا مالیاتی سسٹم ایس پی وی عنقریب کام کرنا شروع کردے گا۔ اسی کے ساتھ بعض یورپی سفارتکاروں نے بتایا ہے کہ 28 جنوری کو اس سسٹم کی رونمائی کی جائے گی۔ بلومبرگ کے مطابق بریسلز میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگرینی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے مالیاتی سسٹم کے تعلق سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور یہ سسٹم عنقریب کام کرنا شروع کردے گا۔ یورپی یونین کے اراکین نے رواں مہینے کے اختتام تک یورپی مالیاتی سسٹم ایس پی وی کو مکمل طور پر تیارکرنے پر اتفاق کیا ہے۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یورپی مالیاتی سسٹم ایس پی وی کا رجسٹریشن فرانس میں ہوگا اور اس کا چیف ایک جرمن بینکار ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مالیاتی سسٹم کے شیئر ہولڈروں میں برطانیہ بھی شامل ہے۔دو دن قبل فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوے لے دریان نے بھی اس امید کا اظہار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت میں سہولت کے لئے یورپی مالیاتی سسٹم ایس پی وی آئندہ چند دن کے اندر آپریشنل ہوجائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38