پی ایس 94 کراچی میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

Jan 26, 2019 | 12:15

ویب ڈیسک

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب (آج ) اتوار کو سجے  گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب (آج ) اتوار کو سجے  گا،حلقے میں 57 پولنگ عمارتیں اور 149 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ،پولنگ اسٹیشنوں کے اندر کیمرے نصب کر دیئے گئے  جبکہ مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق کنٹرول روم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کورنگی کریں گے، پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز تعینات ہو گی، جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی رہیں گے۔ہر پولنگ عمارت کے باہر پولیس افسر اور خواتین اہلکار سمیت 13 اہلکار تعینات ہوں گے، اس طرح مجموعی طور پر 12 سو سے زائد اہلکار تعینات  ہوںگے۔پی ایس 94 کی نشست ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وجاہت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں