لاہور سمیت پنجاب کی مختلف شاہراہوں اور موٹر ویز پر دھند کا راج رہا ،جس کے باعث موٹر وے کو لاہور سے کالا شاہ کاکو تک بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہرات اور موٹرویز پر کئی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں ہیں،دھند کے باعث حد نگاہ میں انتہائی کم رہی جبکہ موٹرویز پر بعض مقامات پر حد نگاہ صفر سے بیس میٹر تک رہ گئی ۔ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سے کالا شاہ کاکو حد نگاہ میں واضح کمی ہونے پر بند کر دی گئی جبکہ ملتان خانیوال موٹروے کو بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔دوسری جانب قومی شاہرات پر بھی کئی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہے ،حبیب آ باد، اختر آباد ، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں اور خانیوال میں دھند کا راج رہا ۔ترجمان موٹروے نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024