مردان میں قتل ہونے والی چار سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کے مطابق عاصمہ کے جسم سے حاصل کئے گئے نمونوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ڈاکٹر اشرف طاہر نے بتایا کہ کے پی حکومت کی جانب سے مواد بھجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بتایا جائے کہ کیا عاصمہ کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیب کے جو ٹیسٹ ہوئے اس کے مطابق عاصمہ کے ساتھ زیادتی ہوئی جو مواد بھیجا گیا تھا اس میں گدہ گلاس، کپڑے اور بستر شامل تھا۔ جب ٹیسٹ کئے گئے تو اس میں یہ ثابت ہوا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اس مواد سے ایک اور شخص کا ڈی این اے حاصل کیا گیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک لیب کی جانب سے رپورٹ کے پی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024