تحریک انصاف اقتدا رمیںآکرعوام کے مسائل کا خاتمہ کرے گی
گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما راجہ الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف اقتدا رمیںآکر صحیح معنوں میں عوام کے مسائل کا خاتمہ کرے گی اور ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ایسے منصوبے دیئے جائیں گے جس سے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا خاتمہ ہوگا تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو صحیح معنوں میں عوامی نمائندگی کررہی ہے اور عوام بھی بھرپور انداز میں قائد تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی عوام ملک سے وڈیرہ شاہی کرپش کے خاتمے اور لوٹ کھسوٹ سے نجات کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں موجودہ حکمرانوں نے عوام کی حق تلفی کی اپنے مفادات اٹھائے اور عوام کے مسائل جوں کے توں رہے اب ناانصافی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کی حق تلفی ہوگی