چیئر مینوں ،لیڈی کونسلرزاور سیکرٹری حضرات کی آگا ہی ٹریننگ
کلر سیداں(نامہ نگار)محکمہ بلدیات کی بد حواسیاں ،کلر سیداں کی چھ یوسیز کے چیئر مینوں ،لیڈی کونسلرزاور سیکرٹری حضرات کی ٹریننگ کلر سیداں جبکہ چار یوسیز کی ٹریننگ گوجرخان میں دینے کے احکامات جاری ۔یونین کونسلوں کے چیئر مین وائس چیئر مین حضرات،دو لیڈی کونسلرز اور سیکرٹری یونین کونسل کو بلدیاتی اختیارات سے آگاہی کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں لالہ موسیٰ اکیڈمی کے حکام تربیت دیں گے ۔کلر سیداں کی یوسیز کنوہا، دوبیرن کلاں ، بھلاکھر، گف، غزن آباد، بشندوٹ اور راولپنڈی کی یوسی مغل کی تربیتی ورکشاپ آج بروز جمعہ جنا ح ہال کلر سیداں میں ہو گی جبکہ کلر سیداں کی چار یوسیز چوآ خالصہ ، سموٹ،منیاندہ اور نلہ مسلماناں کے چیئر مین وائس چیئر مین لیڈی کونسلرز اور سیکرٹری حضرات چھ فروری کو جناح ہال گوجرخان میں منعقد ہو نے والی ورکشاپ میںشرکت کریں گے ۔