9ہسپتالوں کے 25آپریشن تھیٹرز میں سرجری سہولیات معطل، 18کو نوٹس
لاہور (نیوزرپورٹر(پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی انسیپکشن کی جاری مہم کے دورا ن نو ہسپتالوں کے 25 آپریشن تھیٹرزمیں جراثیم سے پاک صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پرسرجری کی سہولیات معطل کردیں اور18ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔ ان میں سے آٹھ ہسپتالوںکو میڈیکل فضلا ت کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پربھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے دو روز میں فیصل آباد،ملتان،سیا لکوٹ ،ساہیوال ،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لیہ،بہا ولپور، راولپنڈی اورڈیرہ غازی خان میں31سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیااوران میں20کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010کی خلاف ورزی کرنے اور معیارات پرعمل درآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے ۔ بند کیے گئے آپریشن تھیٹرز میںچنیوٹ جنرل ہسپتال فیصل آباد،الھادی ہسپتال بھکر،ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کے ایک ایک، واپڈا ہسپتال فیصل آباد ،ڈی ایچ کیوہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اوربریگیڈیئرشفیق میموریل ہسپتال بھکر کے دودو ، ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال کے چھ اوربہاول وکٹوریہ ہسپتا ل بہاولپور کے نو آپریشن تھیٹرزمیں تمام اقسام کی سر جری روک دی گئی ہے ۔