ایک تصویر ایک کہانی……
کمبوہ چوک اچھرہ کا رہائشی محمد سلیم عرف لبھا توا قیمہ تیار کرنے کا بہترین کاریگر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کی خاطر وہ ایک عرصہ تک کویت رہا جہاں اس نے مختلف قسم کے مشروبات اور کھانے بنانے میں مہارت حاصل کی ہے اس کے تین بیٹے اورایک بیٹی ہے سبھی شادی شدہ ہیں دو بیٹے بیرون ملک محنت مزدوری کرتے ہیں وہ خوشحال زندگی بسر کررہا ہے اسے خود کسی قسم کی محنت مزدوری کرنے کی ضرورت نہیں ہے مگر اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے وہ صبح سے رات گئے تک اپنے آپ کو مصروف رکھتا ہے فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد واک کرنا اس کا معمول ہے پھر وہ مصروف ہوجاتا ہے دوپہر تک وہ فارغ ہوجاتا ہے رات کے وقت وہ چھوٹے گوشت کی یخنی بناتا ہے گرمیوں کے موسم میں وہ مختلف قسم کے مشروبات تیار کرتا ہے لوگوں کے اعتماد سے وہ اپنے بنائے ہوئے مشروبات کی مانگ بھی پوری نہیں کرسکتی۔ اس کا کہنا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کرنا چاہوں کم ہے میں یہ سب اپنی صحت کو بہتر رکھنے کیلئے اپنی مصروفیات رکھی ہیں ورنہ مالی لحاظ سے مجھ پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے وہ بہت غفورو رحیم اور پاک ذات ہے( فوٹو گل نواز )