زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے: عبدالغفار روپڑی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنادیا جائے،قتل کے بدلے قتل اسلامی سزا ہے جس کا مقصد معاشرے کو پر امن بنانا ہے،پیپلز پارٹی حدوداللہ اورشعائر اسلام کا مذاق اڑانے سے باز رہے ملک وقوم کو درپیش معاشی ودیگر مسائل کا واحد حل اسلامی معیشت کے سنہری اصولوں کے نفاذمیںہی پنہاں ہے،سودی نظام سے پاک معاشی نظام کے زریعے سے ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا ستا ہے، حکومت وقت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ۔