پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کی قیادت میں چین چلا گیا
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا 43 رکنی وفدپی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی کی قیادت میں چائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن کی دعوت پر دوسری پاک چائنہ میڈیکل کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے شہر بیجنگ چلا ہو گیا۔ کانفرنس میںپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نظامی بھی خطاب کریں گے۔ وفد میڈیکل کانفرنس کے علاوہ چائینز میڈیکل ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ 2018 اورمیڈیکل ایسوسی ایشنز کے بیلٹ اینڈ روڈ فورم " مشترکہ پاک چائنہ میڈیکل کوریڈورکا آغاز " میں بھی شرکت کرے گا۔