زینب کے قاتل عمران کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیا جائے: محمود الرشید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے قصور میں زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے انکشافات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے زینب کے اہل خانہ کے تحفظ اور ملزم عمران کے فوجی ٹرائل، ملزم کے سہولت کار گرفتار کرنیکا مطالبہ کر دیا، انکا کہنا ہے کہ زینب کے قتل اور ملزم کا حراست میں لینے کے باوجود ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرنا اورپھر چھوڑ دینا، پریس کانفرنس میں مقتولہ کے والد کو بولنے نہ دینا نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، اس سارے معاملات کی تحقیقات اور اسکے پس پردہ حقائق کا پتہ چلانا بہت ضروری ہے ورنہ ایسے واقعات میں تھوڑے دن ٹھہرائو آئے گا اور سلسلہ پھر شروع ہونے کا خدشہ ہے اس لئے ملزم عمران کا فوجی ٹرائل ہونا چاہئے اور زینب کے اہل خانہ کو تحفظ دینا ہوگا۔ 11 افسوسناک واقعات رونما ہوئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی، پھر بارہواں واقعہ پیش آیا پولیس نے روایتی سستی دکھائی، جب سپریم کورٹ نے پولیس کو مہلت دی تو ملزم گرفتار ہو گیا، اسلئے پورا معاملہ ہی مشکوک ہے