سگریٹ نوشی کم کرنے کے بجائے مکمل چھوڑ کر دل کی بیماریوں‘ فالج سے محفوظ رہا جاسکتا ہے: برطانوی جریدہ کی تحقیق
لندن(بی بی سی نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوش افراد کو دل کا دورہ اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سگریٹ نوشی کم کرنے کے بجائے مکمل طور پر چھوڑنی ہوگی۔ برطانوی میڈیکل جریدے (بی ایم جے) کے مطابق دن میں صرف ایک سگریٹ پینے والے افراد میں سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا 50 فیصد زیادہ امکان ہوتا ہے۔